کراچی( بیورو رپورٹ )
وزیر ا علیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر ایڈمنسٹر یٹر ضلع کونسل کراچی نورحسن جو کھیو اور ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی نے ضلع ملیر میں بارشوں کے بعد ڈیموں اور علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا،انہوں نے تھڈ و اور لٹھ ڈیم کے ساتھ دیگر ملعقہ ڈیموں میں پانی کی آمد رفت اور اس سے متعلقہ اسباب کا معائنہ کیا سائٹ کا عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا ایڈ منسٹر یٹر کا اس موقع پر کہنا تھا کے برسات کے حوالے سے ہمارے ادارے نے اپنے وسائل کو سامنے رکھتے ہوئے انتظامات کیئے ہوئے ہیں اہل علاقہ کو تکلیف نہیں ہونے دینگے حکومت سندھ سے موصول ہرہدایات پر من وعن عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں ضلع کونسل کے ساتھ جتنے بھی ادارے یہاں کام کرر ہے ہیں وہ علاقائی ترقی کیلئے کوشش کرر ہے ہیں ڈیموں کا جائزہ لیا ہے
پانی کی آمد بہت تیز ہے ہماری حدودکے علا وہ پہاڑوں پر ہونے والی برسات کا پانی بھی یہی آتا ہے ہر طرح کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور حکومت سندھ کے متعلقہ اداروں سے ہمارا رابطہ ہے انشاء اللہ معاملات خوش آئندرہیں گے بارش کے ساتھ ہی افواہیں گردش کرتی ہے کے یہ ہو گیا وہ ہو گیا میری عوام سے گزرش ہے کے وہ حقائق کے حصول کیلئے متعلقہ اداروں کے ایمرجنسی سینٹر ز سے رابطہ کریں افواہوں پر دھیان نہ دیں خدانخواستہ اگر کوئی نا گہانی صورت پیش آتی ہے تو ادارے کام کرر ہے ہیں اہل علاقہ کو فوری سہولت فراہم کرینگے، ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل اور ڈپٹی کمشنر ملیر نے ڈیموں کی موجودہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لینے کہ ساتھ معلقہ آبادیوں کا بھی دورہ کیا آخر میں ایڈ منسٹر یٹر نے کہا کہ برسات رحمت ہے ہماری حدود میں زیر زمین پانی کی سطح پستی کی جانب ہے اور اس میں نمکیات میں بھی اضافہ ہورہا ہے جو ایک اہم مسئلہ ہے بارش سے یہاں نا صرف پانی کی زیر زمین سطح بلند ہوتی ہے بلکہ علاقائی صورتحال یکسر تبدیل ہوجاتی ہے اہلیا ن خوشحال ہو جاتے ہیں پانی کی شکایت میں واضع کمی پیش آتی ہے برسات کے حوالے سے جو ٹیم شتکیل دی ہے وہ اپنا کام احسن طریقے سے انجام دی رہی ہے۔