اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کے دوران موسلا دھار بارش سے کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبر پختو نخوا، کو ہ سلیما ن اور ملحقہ شمال مشر قی،جنوبی بلو چستان کے پہا ڑی علا قوں کے مقامی ،بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے ،موسلا دھار بارش کے باعث شمال مشرقی،جنوبی پنجاب، پشاور، کراچی سمیت زیریں سندھ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگل کو خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر ، اسلام آباد ،بالائی،وسطی پنجاب ، جنوب مشرقی سندھ اور بلو چستان میں تیز ہوائوں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار، شما ل مشرقی/جنوبی بلو چستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہےگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشر قی پنجاب، خطہ پو ٹھو ہار، اسلام آباد،جنوب مشرقی سندھ، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: راولپنڈی(چکلالہ 81، شمس آباد 68، کچہری56)،اسلام آباد (سیدپور 57، گولڑہ 54، زیرو پوائنٹ 39،بوکڑہ 38، ایئر پورٹ 10)،سرگودھا 43، منڈی بہائوالدین 30،جھنگ ،مری24،خانپور 18،نور پور تھل 15، منگلہ 12، اٹک08، فیصل آباد 07،جوہر آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، چکوال، نارووال 01، سندھ: چھور58، بدین، مٹھی 01، خیبرپختونخوا: کاکول43،بالاکوٹ05،مالم جبہ 02، کشمیر :مظفر آباد ( سٹی 27،ایئرپورٹ13)، کو ٹلی 17،گڑھی دوپٹہ 03، بلوچستان:لسبیلہ 11 ، قلات 05اور پنجگور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 47، دالبندین،نوکنڈی 46 اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔