برسلز۔(نمائندہ خصوصی ):بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نےاعلان کیا ہے کہ لگسمبرگ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے دوہری شہریت کی سہولت فعال ہوگئی ہے ۔پیر کو برسلز میں پاکستانی سفارتخانے کے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ،ایکس پر پوسٹ کے مطابق کےسفیر آمنہ بلوچ کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان اورلکسمبر گ کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔ پوسٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں سفیر نے کہا کہ حکومت پاکستان اور برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ اورسیز پاکستانیوں کی فلاح کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیںاسی تناظر میں لکسمبرگ حکومت نے گزٹ ٹوٹیفکیشن کے ذریعےلکسمبرگ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے دوہری شہریت کی سہولت دیدی ہے ، اب وہاں پر مقیم تمام پاکستانی اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں ،ا س موقع پروہاں مقیم تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔