کوئٹہ( نمائندہ خصوصی )
بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث کوئٹہ سمیت بیشتر اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں صوبے بھر میں سیلابی صورتحال اور بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں اب تک 45افراد جاں بحق جبکہ60سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔متاثرہ اضلاع میں بڑے پیمانے پر ریسکیو و ریلیف آپریشنز بھی جاری ہے
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں حالیہ مون سون بارشوں نے تباہی مچارکھی ہے تاہم بارشوں کے باعث سب سے زیادہ قلعہ سیف اللہ،قلعہ عبداللہ،چمن،ژوب،کوہلو،کچھی،تربت،سبی،مچھ اور بولان کے علاقے متاثر ہوئے ہیں،بیشتر اضلاع میں اب بھی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ گزشتہ رات سے جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث سبی،نصیر آباد،چمن اورژوب میں سیلابی صورتحال بھی درپیش ہے بارشوں کے باعث سینکڑوں مکانات منہدم ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے محکمہ پی ڈی ایم اے پاک فوج،ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور ژالہ باری کا یہ سلسلہ مزیددو سے تین روز تک جاری رہے گا