مردان( رپورٹ : ملک طارق) افغانستان سے بازیاب ہونے والے مردان کے بچوں کو پاکستان منتقل کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے مردان کے علاقہ تخت بھائی سے اغوا ہونے والے 2 کم سن بچوں کو افغانستان سے بحفاظت بازیاب کرالیا، ساتھ ہی پولیس نے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔مردان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور احمد بابر نے اس حوالے سے بتایاکہ ضیاء الحق نامی اغواء کار افغان شہری ہے، تخت بھائی کے علاقہ افضل امام کالونی میں شاہ خالد نامی شخص اسے اپنا مکان کرایے پر دے رکھا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گذشتہ روز افغان شہری نے شاہ خالد کے 5 سالہ بچے موسیٰ اور ایک دوسری بچی 12 سالہ سعدیہ کو اغواء کرکے افغانستان کے صوبہ خوست منتقل کردیا۔ڈی پی او کے مطابق واردات کے بعد پولیس نے ملزم کا پیچھا کیا اورانٹیلی جنس اداروں اور پاکستانی ایمبیسی سے بھی رابطہ کیاگیا جس کے بعد افغان قونصلیٹ سے رابطہ کیاگیا اور ملزم کے ٹھکانے تک رسائی حاصل کرکے دونوں بچوں کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ڈی پی او مردان نے بتایا کہ بچوں کو والدین کے حوالہ کردیاگیا ہے