لاہور( نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر لاہور زون سرفراز خان ورک کو جدید آلات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔آئی سی ایم پی ڈی کے تعاون سے قائم کردہ یہ آفس جدید آلات سے لیس ہے۔امیگریشن سکینڈ لائن آفس اسٹیٹ آف دی آرٹ فرانزک اور آئی ٹی آلات سے لیس ہےجدید آلات سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت بہتر ہوگی۔جدید سسٹم کی بدولت جعلی دستاویزات اور ویزوں کی جانچ پڑتال کی جا سکی گی۔جدید آلات پاسپورٹس اور ویزوں کی خصوصیات کو جانچنے میں معاونت کریں گے۔جدید آلات سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔جعلی، مشتبہ اور غیر قانونی دستاویزات کی اسکریننگ کا عمل کیا جائے گا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق جدید آلات سے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔