فیصل آباد ۔ (نمائندہ خصوصی ):پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی فیصل آباد آمد،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف ہفتہ کو مختصر دورہ پر فیصل آباد پہنچے جہاں وہ چک نمبر40ج ب جھنگ روڈمیں اپنے دیرنیہ ساتھی رائے ارشد خاں جو کہ کچھ عرصہ قبل وفات پاگئے تھے ان کی رہائش گاہ گئے اور ان کے اہل خانہ سے ان کی وفات پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاانہوں نے مرحوم کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔ان کا کہنا تھا کہ رائے ارشد خاں ایک نفیس انسان،ذہین سیاستدان اور نہایت بااعتماد ساتھی تھے ان کی کمی الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔ اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔