کراچی۔(نمائندہ خصوصی ):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات کی اور ان کو 150 سال قدیم بوہرہ جماعت کی مذہبی کتب کے قلمی نسخے پیش کیے۔ترجمان نے بتایا کہ سیدنا مفضل سیف الدین نے نایاب قلمی نسخوں کو سراہا۔انہوں نے بتایا کہ بوہرہ جماعت کے قدیم قلمی نسخوں میں تفسیرقرآن پاک اور درسِ قرآن کے قلمی نسخے شامل ہیں۔سیدنا سیف الدین مفضل نے قلمی نسخوں کا مطالعہ کیا اور انہیں نایاب قرار دیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے سیدنا سیف الدین مفضل کی آمد پران کا شکریہ ادا کیا۔