اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثبت برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میں شریک سیکرٹری تعلیم نے اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم پر مسلم ممالک کی آئندہ کانفرنس کے بارے میں بریفنگ دی۔ملاقات کا اختتام دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ہوا۔