لاہور(کورٹ رپورٹر ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مبینہ ویڈیو پر کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے اپنی درخواست میں ایف آئی اے، وزرات داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ فلک جاوید نامی خاتون نے درخواست گزار کی ٹویٹر پر نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کی، پہلے بھی فلک جاوید مختلف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے، عدالت فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے۔استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو فوری طور پر تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان نے تصاویر ایڈٹ کرکے وائرل کیں، پیکا ایکٹ کے تحت فلک جاوید خان اور دیگر کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دی مگر ایف آئی اے نے فلک جاوید خان سمیت دیگر کے خلاف کارروائی نہیں کی۔