کوئٹہ(نمائندہ خصوصی ) بلوچستان حکومت نے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کردی ہے، بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے اب 15 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کردی گئی۔اس سے قبل سندھ حکومت نے موسم کی خرابی کے باعث صوبے کے تمام اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 14 اگست تک توسیع کردی تھی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق صوبے میں نیا تعلیمی سال اب 15 اگست سے شروع ہوگا
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نجی اور سرکاری اسکول 14 اگست تک بند رہیں گےیہ فیصلہ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے خطے میں شدید گرمی اور مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی کی روشنی میں کیایہاں سے جاری ایک بیان میں سید سردار علی شاہ نے کہا کہ تعلیمی ادارے 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات سے متعلق پروگرام منعقد کریں گے