کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئےپولیس کے مطابق فہد بگٹی گروپ اور علی حیدر بگٹی گروپ کے درمیان فائرنگ ذاتی جھگڑے کی بنا پر ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک گروپ کے تین اور دوسرے گروپ کے دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں، تمام زخمی اور مارے گئے افراد آپس میں کزن ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کا تعلق نوابزادہ اکبر بگٹی کے خاندان سے ہے، ہلاک افراد میں نوابزادہ اکبر بگٹی کا بھتیجا اور بھانجا بھی شامل ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں میں میر میثم بگٹی، میر عیسیٰ بگٹی، علی، فہد اور نصیب اللّٰہ شامل ہیں جبکہ زخمی میر علی حیدر بگٹی اور قائم علی کا علاج جاری ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوسکتا، قانون کی رٹ کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔