پشاور(بیورو رپورٹ؛ نیٹ نیوز )سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشتگرد حملوں میں 563 افراد شہید یا زخمی ہوئے، سب سے زیادہ 76 پولیس اہلکار شہید جبکہ 113 زخمی ہوئےسی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال 65 عام شہری شہید جبکہ 98 افراد زخمی ہوئے فورسز کے 39 جوان شہید اور 87 زخمی ہوئے ایف سی کے 29 اہلکار شہید اور 41 ایف سی جوان زخمی ہوئےرپورٹ کے ڈی آئی خان میں دہشتگردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 7 افراد کو شہید جبکہ 2 اہلکاروں کو زخمی کیارواں سال اب تک دہشتگردوں نے باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں 4 سیاست دانوں کو شہید اور 2 کو زخمی کیاسی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 23 پولیس اہلکار شہید اور 23 زخمی ہوئے بنوں میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 12 زخمی ہوئے باجوڑ میں 11 اہلکار شہید اور 32 زخمی ہوئےپشاور میں دہشتگردوں کے ہاتھوں 11 پولیس اہلکار شہید جبکہ 11 زخمی ہوئے