کراچی(اسٹاف رپورٹر) غنڈہ بلڈر طیب خان بلڈر مافیا نکلا ،ماڈل کالونی شیٹ نمبر18میںرہائشی پلاٹ پرغیرقانونی شادی ہال بھی نکل آیا تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی جعفر باغ میں پولٹری فارم کی تقریبا10ایکٹر اراضی پر بوستان گارڈن فیز 2) ( نامی جعلی ہاوسنگ منصوبہ کا اطیبہ غنڈہ بلڈر طیب خان ولد یعقوب خان عادی جرائم پیشہ نکلا۔روزنامہ "جوش” کے سروے کیمطابق ماڈل کالونی شیٹ نمبر18 میںاطیبہ میرج ہال نامی شادی ہال قائم ہے اور ایس بی سی اے سے نقشہ بھی منظور نہیں کرایا گیا ہے معلوم چلا ہے کہ مزکورہ شادی حال رہائشی تین پلاٹوں پر قائم ہے جس میں سے ایک پلاٹ پردستاویزات کا تنازع ہے ،مخالف فریق کا دعوہ ہے کہ ایک پلاٹ پر قبضہ کیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق جعلی ہاوسنگ منصوبہ بوستان گارڈن فیز 2) ( ،بوستان ہائٹس سے ایس بی سی اے ،ماڈل کالونی پولیس،اسسٹنٹ کمشنر ،مختیار کار ماڈل کالونی سمیت بااثرسیاسی شخصیات کو شہریوں سے لوٹ کر مبینہ لاکھوں روپے ماہانہ رشوت دی جاتی ہے جس کے سبب غنڈہ بلڈر طیب کیلئے قانون کھلواڑ بنا ہوا ہے۔