اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم سکول میلز پروگرام 5 اگست سے وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں میں شروع ہو گا۔ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے مطابق اس پروگرام سے 200 سرکاری پرائمری سکولوں کے 57 ہزار طلباء مستفید ہوں گے۔پروگرام کا مقصد اندراج اور حاضری کی شرح کو بہتر بنانا، سکول چھوڑنے کی شرح کو کم کرنا اور سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد باڈی ماس انڈیکس کے ذریعے صحت اور غذائیت کو فروغ دینا ہے۔