پیرس (نمائندہ خصوصی ): پاکستانی وفد نے یونیسکو کی عالمی ورثہ کمیٹی کے 46 ویں اجلاس میں شرکت کی جو 21 سے 31 جولائی 2024 تک نئی دہلی میں منعقد ہو رہا ہے۔ فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق اجلاس میں عالمی ورثہ املاک کی اسٹیٹ آف کنزرویشن رپورٹس، موہنجوداڑو میں آثار قدیمہ کے کھنڈرات اور مکلی میں تاریخی یادگاروں کے بارے میں فیصلے منظور کیے گئے۔ یہ عالمی ورثہ کنونشن کے موثر نفاذ کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ورثہ کمیٹی کا اجلاس ہر سال ہوتا ہے اور یہ عالمی ورثہ سے متعلق تمام معاملات کو سنبھالنے اور عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل مقامات کے بارے میں فیصلہ کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہے۔