برسلز ۔(مانیٹرنگ ڈیسک ) :بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے آئندہ ماہ کراچی میں شیڈول دوسری فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش میں شرکت کرنے والی بیلجیئم کی کمپنیوں کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا۔– بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کے مطابق پاکستانی سفیر نے ظہرانہ میں شریک کمپنیوں کے نمائندگان کو پاکستان کے فعال زرعی شعبے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بارے آگاہ کیا۔ سفیرآمنہ بلوچ نے کہا کہ ہم پاکستان میں ان کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔یہ نمائش کراچی میں 9 سے 11 اگست 2024 کو منعقد ہو گی۔