اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے بالکل تیار ہیں،پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ ہر دوسرے دن ایک نیا اسکینڈل سامنے آ رہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت پے در پے ایسی حرکتیں کر رہی ہے کہ جمہوریت ختم ہی ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے بے پناہ کوششیں کی گئیں، ہمارے کسی ایک وزیر پر کرپشن کا کیس نہیں ہے، سولر کا ایک اسکینڈل ہے جس پر تحقیقات ہونی چاہیے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے دور میں جو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ہوا وہ سندھ حکومت نے کیا، سندھ میں 2 صحافیوں کا قتل ہوا اور سیاستدانوں پر مقدمات درج ہو رہے ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ گرینڈ ڈائیلاگ تو وہ کریں جو عوام کا مینڈٹ لے کر آئیں، سازش کے ذریعے حکومت میں آنے والے گرینڈ ڈائیلاگ کیا کریں گے۔