اسلام آباد۔:صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے ملاقات کی اور انھیں ادارے کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2022-23 پیش کی ۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق پیر کو وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے ایوا ن صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت سیکرٹریٹ کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2022-23 پیش کی۔