مدینہ منورہ۔(مانیٹرنگ ڈیسک ) :فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔پیر کو ڈائریکٹر مدینہ ضیاء الرحمان نے حاجیوں کے آخری قافلے کو ان کی رہائش گاہوں سے بسوں کے ذریعہ رخصت کیا۔انہوں نے حاجیوں کو مدینہ ایئر پورٹ روانہ کرتے وقت تمام حاجیوں کے لئے جہاں نیک خواہشات کا اظہار کیا وہاں انہوں نے تمام حاجیوں کو ان کی بسوں میں اپنے ہاتھ سے کھانے کے پارسل بھی تقسیم کئے ۔اس موقع پر پاکستانی حاجیوں نے پاکستان کے حج انتظامات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ۔