اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )۔:لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ 26 جولائی کو بیلجئیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے ورچوئل” کھلی کچہری” کی میزبانی کریں گی ۔بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق پاکستانی سفیر اس موقع پر پاکستانی برادری کے ارکان کے مسائل اور آرا ءسنیں گی ۔ کمیونیٹی کے ارکان سفارتخانہ کے دیئے گئے ورچوئل لنک پر اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔