کراچی( کامرس رپورٹر ۔ بینکنگ محتسب پاکستان نے سال 2024کی پہلی ششماہی (جنوری سے جون)کے دوران بارہ ہزار سے زائد (12,568)شکایا ت کا ازالہ کر کے بینک صارفین کو 681.07 ملین روپے کا مالیاتی ریلیف فراہم کیا ۔ گزشتہ سال بھی اسی عرصے میں بارہ ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کرکے بینک صارفین کو 539.72 ملین روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا تھا۔ بینکنگ محتسب کی جانب سے تقریباً 96 فیصد (12,015)شکایات کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا جبکہ صر ف 4فیصد (457)شکا یا ت میں باقاعدہ سماعت کے بعد بینکنگ محتسب کے رسمی احکاما ت جاری کیۓ گئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے یکم جنوری 2024ء سے کئے گئے اقدامات کے باوجودکمرشل بینکو ں کے خلا ف در ج ہونے والی شکا یا ت کی تعداد میں کوئی واضح کمی دیکھنے میں نہیں آ ئی ہے کیونکہ یکم جنوری سے 30جون ، 4 202تک تقریباًچودہ ہزار (14,058) نئی شکایا ت موصول ہوئی ہیں، جن میں پرائم منسٹر پورٹل کی457 3, شکایات بھی شا مل ہیں ۔بینک صارفین کو کسی بھی دھو کہ دہی اور جعلسازی سے بچانے کےلیے ، بینکنگ محتسب پاکستان ، جناب سراج الدّین عزیز نے بینک صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور مالی معلومات کس بھی غیر متعلقہ شخص پر ظاہر نہ کر یں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک کا لز کے موصول ہونے کی صورت میں انہیں فوری طور پر اپنے بینک کی قریبی برانچ یا بینک کی ہیلپ لا ئین پر رابطہ کرنا چاہیے۔