دوبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )گرفتاری کی خبروں پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا بیان سامنے آگیا۔بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ دبئی میں گانے ریکارڈ کروانے آیا ہوں، ہر چیز ٹھیک ہے۔راحت فتح علی خان نے مزید کہا کہ گھٹیا افواہوں پر کان نہ دھریں، ایسا کچھ نہیں ہے۔یاد رہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کیے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔راحت فتح علی خان کئی گھنٹوں سے دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے رہے اور بعد میں انہیں گرفتار کر کے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا۔