کراچی (بیورو رپورٹ) ۔ سرپرست اعلی AITنائب صدر AWFP۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ آپریشن عزم استحکام کی پوری قوم حمایت کرتی ہے۔ ملک ہے تو سب کچھ ہے۔ پاکستان کی سلامتی کے لئے فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہاکہ ڈی جی ISPRکے ایک ایک لفظ سے اتفاق کرتے ہیںملک دشمن سوچ کے افراد کی ملک کوضرورت نہیں۔ ہم کسی ملک کے دہشت گردوں کا ملک کا پرچم جلانے پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ پاکستان کی ہر محب وطن جماعت کو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہونا چاہئے صرف ذاتی سیاست اور ملک دشمن رویہ کی پاکستان کے 24کروڑ عوام نہ حمایت کرتے ہیں نہ یہ رویہ برداشت کریں گے۔