لاہور( نمائندہ خصوصی ) پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کا جدید سسٹم متعارف کروا دیا گیا جس کے تحت اب چالان ثبوت کے ساتھ ملے گاپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا اور قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ثبوت کے ساتھ ملے گااعلامیے کے مطابق پنجاب میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید الیکٹرانک ٹریفک پولیسنگ سسٹم شروع کردیا گیا ہے ، دھواں پھیلانے والی ہر گاڑی کی جدید کیمروں سے پڑتال کا آغاز بھی کردیا گیا ہےاعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازکے وژن کے مطابق لاہور میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے زیادہ دھواں دیتی گاڑیوں ٹریفک اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر الیکڑانک چالان کا سلسلہ جاری ہے جب کہ جدید کیمروں سے گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور آٹو رکشہ کے دھوئیں کی پڑتال کا عمل جاری بھی جاری ہےاعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ جدید دنیا کی طرح لاہور میں دھواں چھوڑتی گاڑی کی تصویر اور ویڈیوز بنانے کا سلسلہ جاری ہے، الیکڑانک ٹکٹ میں دھواں پھیلانے والی گاڑی کی تصویر بھی لگا دی گئی ہےاس حوالے سے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی نگرانی میں ٹریفک پولیسنگ کا کلچر تبدیل ہورہا ہے، جدید ٹیکنالوجی سے ماحولیاتی تحفظ اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایاجارہا ہےمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار جدید الیکٹرانک ٹریفک پولیسنگ کا نظام پنجاب کے ہر شہر میں لاگو ہوگا، شہریوں کےتعاون سے پنجاب اسموگ فری اورجدید پولیسنگ والا مثالی صوبہ بنے گا