برلن۔(مانیٹرنگ ڈیسک ) :جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے نے شرپسندوں کی طرف سے فرینکفرٹ میں پاکستان قونصلیٹ جنرل میں توڑ پھوڑ کے فعل کی شدید مذمت کی۔اتوار کوسفارت خانے نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر کہا کہ ہم جرمن حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایسی صورت حال دوبارہ پیدا نہ ہو اور شرپسندوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔انہوں نے پاکستانی برادری سے صبر اور پرسکون رہنے کی بھی اپیل کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر 20 جولائی کو افغان شہریوں نے حملہ کیا جنہوں نے پتھر پھینک کر عمارت میں توڑ پھوڑ کی اور ملکی پرچم بھی اتار دیا۔