اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):اقوام متحدہ کی 29ویں عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس (کوپ 29 ) کے صدر نے سر سبز دنیا کے ساتھ یکجہتی“ کے نعرے کے ساتھ جامع ماحولیاتی اقدام کے لئے بین الاقوامی مشاورتی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔یہ کمیٹی21 ارکان پر مشتمل ہے، جس کا مقصد جامع نتائج کے حصول کیلئے عالمی سطح پر تمام متعلقہ فریقین کے خیالات سے آگاہی حاصل کرنا ہے ۔ اس کمیٹی میں مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ہیں جو ماحولیاتی اقدامات کے مختلف پہلووں پر اہم نقطہ نظر فراہم کریں گے۔ کوپ 29 فورم گزشتہ چند سال کے دوران ایک جانا پہچانا فورم بن چکا ہے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بہترین منصوبہ بندی اور متفقہ حکمت عملی کی تیاری کیلئے سب کی نظریں اس پر لگی ہیں ۔کمیٹی کا مقصد بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔کوپ 29 کے اہداف میں فیصلوں کو تازہ ترین سائنسی تحقیق، بہترین طریقوں سے آگاہ کرنا اور کوپ پروگراموں اور منصوبوں کے لئے وسائل کی شناخت اور انہیں متحرک کرنے میں مدد کرنا بھی شامل ہے۔ کمیٹی کے ارکان میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس، نظامی گنجاوی انٹرنیشنل سینٹر کے شریک چیئرمین اور سابق ورلڈ بینک صدر اسماعیل سراج الدین (مصر)، سابق صدر لاتویا وائرا ویکے فریبرگا فورٹیسکیو میٹلز اور فورٹیسکیو فیوچر انڈسٹریز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن، گلوبل فنڈ ٹو اینڈ ماڈرن سلیوری کے چیئرمین ایکسون موبل کے سابق نائب صدر جین بادرشنائیڈر، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے صدر ایکواڈور کی سابق وزیر خارجہ، ماریا فرنانڈا اسپینوسا، ماحولیاتی حامی اور ترک ڈرامہ ارطغرل کے مرکزی اداکار انگن التان دزیاتان، برازیل کی سابق وزیر ماحولیات اور کوپ 28 کی مشاورتی رکن ایزابیلہ ٹیکسیرا، ملاوی کی سابق صدر جوائس باندا،میکسیکو کی سابق وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (UNFCCC) کی ایگزیکٹو سیکرٹری پیٹریشیا اسپینوسا کانٹیلانو، ہنگری کے سفارتکار اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے صدر، سبا کوروسی، چین کے نیشنل سینٹر برائے موسمیاتی تبدیلی کی حکمت عملی اور بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹرژو ہواچنگ، بلغاریہ کے سابق صدر روزن پلوینلیف، رومانیہ کے سابق صدر ایمیل کانسٹانٹینیسکو،مایمونا محمد شریف اور پاکستان سے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر عابد قیوم سلہری شامل ہیں۔ڈاکٹر عابد قیوم سلہری جنوبی ایشیا کے واحد ماہر ہیں جو اس اعلیٰ سطح کی صدارتی کمیٹی کے رکن ہیں ۔