لاہور۔(بیورو رپورٹ):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکپتن میں دکان کے تنازع پر مخالفین کا نوجوان کو زندہ جلا نے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بھی ہدایت کی ہے۔