کراچی (نمائندہ خصوصی) بھارتی شہری عقیل الغروی کو جامعہ کراچی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بلایا جانا انتہائی افسوس ناک ہے ، عقیل غروی کی متعدد گستاخانہ ویڈیوز بھی موجود ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی ایسے گستاخوں کے سرپرست نظر آتے ہیں، گستاخ کی پاکستان آنے پر گورنر کی طرف سے سرکاری پروٹوکول دینا اور اب تعلیمی ادارے میں متنازعہ تقریب کرنا انتہائی افسوسناک ہے، ماضی میں بھی کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ کی طرف سے اس طرح کے متنازعہ پروگرامات کئے گئے جہاں گستاخوں کو مدعو کیا جاتا رہا ہے، حالیہ دنوں میں ایک دفعہ پھر گستاخ صحابہ و اہل بیت عقیل الغروی کو مدعو کرنا سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کے امن و آمان کو خراب کرنے کی سازش ہے، کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں، اگر گستاخ کی یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی نہیں لگائی گئی تو اہلسنّت عوام کی جانب سے سخت رد عمل آئے گا، اگر یہ گستاخی پر مبنی پروگرام کی اجازت کو کینسل نہیں کیا گیا تو عوام اہلسنّت اگلے ہی دن کراچی یونیورسٹی کے مین دروازے کے سامنے جلسہ عوام کریگی، جامعہ کراچی ایک تعلیمی ادارہ ہے یا فرقہ واریت کا گڑھ ہے، کراچی علماء کمیٹی کی جانب سے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے