اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستانی مشن ان تمام پاکستانی طلباء سے رابطے میں ہے جو محفوظ ہیں اورمحفوظ مقامات پر رہائش پذیر ہیں۔ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔ ڈی ایچ ایم نے وہاں کے طلباء سے ملنے کے لیے چٹاگانگ کا دورہ کیا ہے۔تمام طلباء محفوظ ہیں،پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ہائی کمیشن نے طلباء کو محفوظ مقامات پر ٹھہرایا ہے جس میں پاکستانی ہائی کمیشن ، سفیر کی رہائش گاہ اور کچھ دیگر محفوظ مقامات شامل ہیں۔