جیکب آباد۔(بیورو رپورٹ):جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود ریلوے تالاب کے علاقے میں سیاہ کاری الزام میں ملزم نے خاتون اور نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ حدود کی پولیس نے غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خاتون اور نوجوان کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم عرفان مغیری نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنے کزن مشتاق مغیری کی بیوی نسیمہ اور نوجوان عبدالغفار مغیری کو ٹی ٹی پسٹل کے فائر کرکے قتل کردیا۔