اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 60 واں اجلاس جمعرات کو وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں ہوا۔وزارت آ ئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود بھی موجود تھے۔ چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن(پاشا) محمد زوہیب خان نے اجلاس کو ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے مینڈیٹ اور کام کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔