مسقط۔: (نمائندہ خصوصی ):عمان میں پاکستان کے سفیر عمران علی نے کہا ہے کہ عمان کے شہر مسقط کے علاقہ وادی کبیر میں امام بارگاہ علی بن ابو طالب پر ہونے والے دہشت گرد حملہ میں ملوث تینوں دہشت گردوں میں سے کسی کا بھی پاکستان سے کوئی تعلق نہیں،اس حوالہ سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ درست نہیں ہے۔ بدھ کو ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمان میں ہونے والے واقعہ کے حوالہ سے مصدقہ اطلاعات ہیں کہ اس حملہ میں ملوث شرپسندوں کا تعلق پاکستان سے نہیں ہے، اس حوالہ سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ درست نہیں،اس واقعہ میں شہید ہونے والے چار پاکستانیوں نے دوسروں کو بچاتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، انہوں نے بچوں، مائوں، بہنوں اور معصوموں کو بچایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں پر پاکستانیوں نے لوگوں کو بچایا، پاکستان اس واقعہ کا خود شکار ہے، کوئی پاکستانی اس میں ملوث نہیں۔