اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی ):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جر منی کے بین الاقوامی نشریاتی ادارہ ڈوئچے ویلے (ڈی ڈبلیو )کی اردو سروس کی 60 ویں سالگرہ پر مبارک باد دی ہے۔وزیرِ اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ گزشتہ ساٹھ سال کے دوران اردو صحافت میں ڈوئچے ویلےکی اردو سروس نشریات کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور سماجی امور پر ڈی دبلیو اردو سروس کی غیرجانب دارانہ رپورٹنگ دیگر صحافتی اداروں کے لیے بھی مشعل راہ ہے۔