کراچی(نمائندہ خصوصی )،آئی جی(سندھ) غلام نبی میمن کی باکسنگ رنگ میں اپنے مد مقابل بھارتی حریف کو شکست دینے والے RRF (سندھ) پولیس کے جوان باکسر شہیرخان آفریدی سےملاقات کی۔ اس موقع پر، آئی جی، (سندھ)غلام نبی میمن نے شہیر خان آفریدی کو باکسنگ کا ایشین ٹائٹل اپنے نام کرنے پرمبارکباد دی انھوں کہا آپ اپنی محنت اور لگن کی بدولت اپنے اعزاز کو دوبارہ حاصل کرنا قابل فخر ہےاور (سندھ) پولیس سمیت ہمارے ملک پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا ہے، آئی جی ،سندھ نے مزید حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا آپ جیسے جوانوں کی رہنمائی اور سرپرستی کرنے والے بہترین تربیت دینے والے (سندھ) پولیس ،ایس ایس پی، علی رضا، بھی شاباش کےمستحق ہیں عالمی مقابلوں میں شرکت کے لئے( سندھ) پولیس کی آپکو مکمل اسپورٹ جاری رہیگی۔