اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی )ہیڈکوارٹرز میں ڈیجیٹل ڈے کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ زونگ فورجی کو ایک بہترین انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی کے طور پر پوزیشن دینے کے لئے زونگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے وژن کے عین مطابق تھا۔زونگ ہیڈکوارٹرز میں ڈیجیٹل ڈے کی تقریبات میں ملازمین کو خوش آمدید کہتے ہوئے زونگ فورجی کے سی ای او ہوو جونلی نے کہا کہ ڈیجیٹل ڈے کو منانا ایک مثبت قدم ہے جو زونگ کو انفارمیشن سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کے طورپر سامنے لانے کا منہ بولتا ثبوت ہے، آج ہم نیٹ ورک کی توسیع سے لے کر کلاؤڈ سروسز کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے جدید ترین ڈیٹا سینٹرز کے قیام اور نیٹ ورک پروڈکٹ پورٹ فولیو کی تعمیر تک پاکستان میں بہترین انفارمیشن سروسز اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی کے وژن کے مطابق چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زونگ کی پائیداری، کامیابی اور مارکیٹ کی قیادت کے لئے اس سمت کو اختیار کرنا ناگزیر تھا۔ ہمیں خود کو ٹیکنالوجی کے بدلتے ہوئے منظر نامے اور صارفین کی طلب کے مطابق ڈھالنا پڑاہے۔ جیسے ہی ہم زونگ کے نئے دور میں داخل ہوئے، ہم نے اپنی دیانتداری، کشادہ دلی، ذمہ داری اوربہتر اقدار کوفروغ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی کو بڑھانے کے مقصد کو لے کر ڈیجیٹل سروسز کو اپنانا، مشغولیت کے ذریعے ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا، انٹرایکٹو سرگرمیوں کے ساتھ کمیونٹی میں احساس بیدار کرنا،ڈیجیٹل تبدیلی کے اثرات جیسے اقدامات کی بدولت زونگ ایکوسسٹم میں معاونت اور اجتماعی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لئے زونگ فورجی نے بہت سے لوگوں کے ساتھ شراکت داریاں کی ہیں۔