لاہور: (نمائندہ خصوصی ):کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے بھارت پر دباو ڈالے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموںوکشمیر مییں حریت رہنماوں کی قید اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت جبر و استبداد کے دیگر بھارتی ہتھکنڈوں کی مذمت کی۔انہوں نے اس موقع پر 19 جولائی کو” یوم الحاق پاکستان “ کے موقع پر سیالکوٹ اور لاہور میں ریلیوں کا بھی اعلان کیا۔