کراچی ( رپورٹ : مرزا افتخار بیگ)سندھ حکومت نے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی سے اپنی زندگی میں قبر مختص کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے مانگے۔ یہ انکشاف انہوں نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ گلوکارہ روبینہ قریشی کی دوسری برسی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیہی اس موقع پر سینئر اداکارہ زیبا بیگم نے لاہور سے فون پر بات کرتے ہوے کہا کہ روبینہ قریشی اپنے عہد کی بڑی فوک گلوکارہ تھیں مجھے اور محمد علی کو ان کی شادی میں شرکت کا اعزاز حاصل ہے بہت سلیقہ مند خاتون تھیں ۔ سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے مزید کہا کہ گلوکارہ روبینہ قریشی صرف میرے گھر کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی گلوکارہ تھیں۔ انہوں نے ملک اور بیرون ملک اپنے گیتوں کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سندھ حکومت نے اور پی ٹی وی اور دیگر چینلز نے انہیں فراموش کردیا اور برسی نہیں منائی اور نہ ہی کوئی پروگرام نشر کیا جبکہ بھارتی گلوکاروں اور اداکاروں کی برسیاں اور پیدائیش کے لئے وقت ہو تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روبینہ قریشی مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کی پسندیدہ گلوکارہ تھیں۔ ملک میں بیرون ملک کا کوئی بھی سربراہ آتا تھا تو شھید بھٹو گلوکارہ روبینہ قریشی کو بلا کر اس ملک کے سربراہ کی زبان میں گائکی کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی ایک دن یہ دنیا چھوڑنی ہے، خواہش ہے کہ روبینہ قریشی کے پہلو میں تدفین ہو، نشانیُ کے طور پر اپنے نام کی تختی بھی کھائی ہے لیکن سندھ حکومت 5 لاکھ مانگ رہی ہے، میں نے پوری عمر فن کو دی اب ہم اپنی قبر کے لیے انہیں 5 لاکھ روپے کیوں دیں۔ کم از کم قبر کے لئے فنکاروں کو پلاٹ مفت میں دیا جائے۔ اس موقع پر مصطفیٰ قریشی و دیگر نے روبینہ قریشی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھا رہی تھیں تو ان کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے ۔ مصطفیٰ قریشی نے آخر میں روبینہ قریشی کی قبر کے سامنے لنگر اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیا۔ برسی کے موقع میڈیا سمیت مصطفیٰ قریشی کے رشتہ داروں اور دوستوں، اسٹیج ڈراموں کے ڈائریکٹر زاہد شاہ، اداکار جاوید ٹاکانی، سینئر صحافی اطہر جاوید صوفی، وسیع قریشی وسیم خان ، ندیم اسرار عثمانی اشرف میمن اور جاویدجئےجا و دیگر شریک ہوئے