لاہور( نمائندہ خصوصی) آٹے کی قلت ہوگی نہ روٹی مہنگی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فلورملز کی ہڑتال ختم کرادی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ فلورملز ایسوسی ایشن ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پنجاب میں ہڑتال نہیں کرے گی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں فلورملز ایسوسی ایشن کی قیادت کو قائل کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہڑتال کے نتیجے میں آٹے کی قلت اور عوام کے لئے روٹی مہنگی ہونے کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آٹا اور روٹی مہنگی ہونے کا نقصان صرف غریب عوام کو ہوگا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے یقین دہانی کرائی کہ جائز تحفظات اور مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کروں گی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جائز مسائل کے حل کے لئے ہڑتال کرنے کی ضرورت نہیں۔