اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے سینئر صحافی عون ساہی اور نوخیز ساہی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں ایسی عظیم ہستی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی وفات سوگوار خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے، مرحومہ کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گاانہوں نے کہا کہ عون ساہی اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔