کراچی(نمائندہ خصوصی )سسررسولؐ امیرالمومنین خلیفہ دوم سیدناعمرفاروق اعظمؓ اورنواسہ رسولؐ شہیدکربلاسیدناحسین ابن علیؓ دونوں دین اسلام کی عظیم شخصیات اوران کی دین کیلئے خدمات کادائرہ بھی وسیع وعریض ہیں،عشرہ فاروقؓ وحسینؓ امت میں اتحادواتفاق اورمحبتوں کے پروان چڑھنے کاباعث بنیں گے،ان خیالات کااظہارمرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،صدراہلسنّت والجماعت کراچی علامہ رب نوازحنفی،سیکریٹری جنرل علامہ تاج محمدحنفی،مولانا محی الدین شاہ،ترجمان کراچی مولاناعمرمعاویہ مفتی سیف الرحمن عباسی،مولاناشکیل فاروقی، مولاناعبدالرافع،امیرفضل خالق،قاری عبدالوہاب،مولاناحمید احمد،کامران فاروقی و یگرنے سوک سینٹرتامزارقائد اتحادامت امن واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ سیدنا عمرفاروقؓ عظیم صحابی اور مراد رسول ہیں، آپؓکے اسلام میں داخل ہونے کے بعد مسلمانوں کوعظیم قوت حاصل ہوئی، نبی اکرم ؐنے آپ ؓکے بارے میں ارشاد فرمایا کہ میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں لیکن اگر کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا، سیدنافاروق اعظمؓ کے بارے میں زبان نبویؐ سے یہ ارشاد بھی جاری ہوا کہ عمر جس راستے سے گزرتا ہے شیطان وہاں سے بھاگ جاتا ہے، سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے بعد سیدناعمرؓ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ راشد بنے،آپؓ کے دور حکومت میں مسلمانوں نے بڑی بڑی حکومتوں کو زیر کیا اور اس دور کی سمجھی جانیوالی سپر پاور مملکتوں کو فتح کیا، سیدناعمرؓ نے اپنے دور حکومت میں ایسا عادلانہ نظام نافذ کیا جس کی نظیر رہتی دنیا تک مل نہیں سکتی،شہیدکربلاسیدناحسین ابن علیؓ نوجوانان جنت کے سرداراورحضوراکرمؐ کے انتہائی محبوب اورپیارے نواسے تھے،آپؓ نے کربلاکے میدان میں اپنے خانوادے سمیت جانوں کے نذرانے توپیش کردیے لیکن باطل کے آگے سرکونہ جھکاکرقیامت تک کی انسانیت کوحق پرڈٹے رہنے کادرس دیاہے،مسلمان اپنے شہداء پرکبھی بھی ماتم نہیں کرتے کیونکہ شہادت سب سے اعلیٰ وارفع موت ہے،میدان جہادمیں جان کانذرانہ پیش کرنیوالے شہیدسے روزقیامت اللہ تعالیٰ سوال وجواب بھی نہیں کریں گے اورشہیدبغیرحساب کتاب کے جنت میں چلاجائے گا، سیدنا عمرؓاورسیدناحسینؓ کی سیرت و کردار سے مسلمانوں کو آگاہ کرنے کیلئے اہلسنّت والجماعت کے زیراہتمام ہرسال عشرہ فاروقؓ وحسینؓ منایاجاتاہے،تاکہ مسلمان اپنے عظیم رہنماؤں کی سیرت و کردار سے آگاہ ہوسکیں اور انکے نقش قدم پر عمل پیرا ہوکر اپنے دین و وطن کی ترقی کا باعث بنیں علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ آئے روز سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی مقدس شخصیات کی توہین کی جارہی ہے جو ناقابل برداشت فعل ہے، پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو کلمے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا لیکن ایک شرارتی طبقے نے نبی کریم کے وفادار ساتھیوں کو لاوارث سمجھ رکھاہے،اسلام امن وسلامتی کا درس دیتا ہے پاکستان کے دشمن ہمیشہ ذلیل و رسوا ہوں گے، پاکستان کیخلاف ہونیوالی ہر سازش کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بنیں گے، ہمارے راستے روکنے والے ملک و قوم کی خدمت نہیں کر رہے، ہم امن کے داعی ہیں،ملک میں فساد اور انارکی نہیں چاہتے،اہلسنّت والجماعت پاکستان کسی بھی شیطان صفت شرارتی کو مقدس شخصیات کی شان میں انگلی اٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔