لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں بارش کے پانی کے نکاس کے ہنگامی اقدامات کی نگرانی جاری ہے-لاہور میں واسا کا مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا بڑا آپریشن جاری ہے-وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں لاہور میں نکاسی آب آپریشن جاری ہے-لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور واسا کے اشتراک سے نکاسی آب کا آپریشن جاری ہے -افسران اور عملہ مختلف علاقوں میں موجود ہیں -نکاسی آب کے لئے مشینری اور واٹر پمپس استعمال کئے جا رہے ہیں -بارش کے پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے رکاوٹیں ہٹانے اور صفائی کا کام بھی جاری ہے-غیر معمولی بارشوں میں عوام کی سہولت کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے ضلعی انتظامیہ، ایل ڈی اے اور واسا کو اشتراک عمل سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی -پنجاب کے دیگر اضلاع کی انتظامیہ کے اقدامات کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے-