کراچی (اسٹاف رپورٹر) ننھی حبا مزمل قادری کا کہنا ہے کہ حمد و ثناء کرنے سے روحانی سکون ملتا ہے نعت خوانی میرا شوق نہیں بلکہ جنون ہے عزت شہرت سب اللہ کریم کی عطا کی ہوئی ہے میری فمیلی میں میری والدہ میرے والد اور میرے دادا کی بھرپور حوصلہ افزائی کی بدولت آج اس مقام تک پہنچی ہوں ہمارا گھرانہ قادری گھرانہ ہے اور میں اس بات پر فخر محسوس کرتی ہوں ۔نعت خوانی میرا صرف شوق نہیں بلکہ یہ میرا جنون بھی ھےجو مجھے آگے سے آگے بڑھنے کے لیے بے چین رکھتا ہے ایک بات اور بتاناچاہتی ہوں کہ میری والدہ اور میرے نانا بھی نعت خوانی کرتے رہے ہیں تو یہ میرا شوق میرے خون میں شامل ہے اور میری والدہ کی مکمل سپورٹ مجھے حاصل ہے