اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف آئی کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی بڑی کاروائی میں کرپشن میں ملوث پوسٹل ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کے4 ملازمین کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کی شناخت حفیظ ، وحید ،حمید اور خلیل کے نام سے ہوئی گرفتار ملزمان پوسٹل ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کے ملازمین ہیں.ملزمان کو سپیشل جج سنٹرل اینٹی کرپشن ایبٹ آباد کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا .ملزمان نے جی پی او ایبٹ آباد کے سیونگ اکاؤنٹس میں خرد برد کی ملزمان نے فوت شدہ صارفین کے اکاؤنٹس اور ڈیڈ اکاؤنٹس میں خرد برد کی .ملزمان نے منافع اور نقصان میں بے ضابطگیوں اور زکوات اور ٹیکس کی شرح میں خرد برد کرتے ہوئے 3 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی .ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے