اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی ):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہاہے کہ لینڈنگ گئیر میں آتشزدگی کے شکار سعودی ایئرلائن کے جہاز کو ائیر ایکسیڈینٹ انویسٹیگیشن بورڈ (اے اے آئی بی) ٹیم کے معائنہ کے بعد رن وے کے قریب سے ہٹا دیا گیا ۔انہوں نے بتایاکہ مینیجر ائیرسائیڈ پشاور ائیرپورٹ کی سربراہی میں ٹیم نے رن وے 7 بجکر 50 منٹ سے فلائٹس کے لئے آپریشنل کردیا۔