اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی )آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے مہمان صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جمعرات کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں باضابطہ استقبالیہ
تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔وزیر اعظم شہباز شریف معزز مہمان کو اپنے ہمراہ سلامی کے چبوترے پر لے گئے جہاں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے چا ق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ آذربائیجان کے صدر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے مہمان صدر کا تعارف کرایا ۔ جبکہ آذربائیجان کے صدر نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔