اسلام آباد(کورٹ رپورٹر )صدر مملکت آصف علی زرداری نے قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی۔ صدر مملکت نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے (13) کے تحت دی ہے۔