راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا میں 6 ماہ کے دوران 640 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 297 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشنوں کے دوران 510 دستی بم، 217 مار ٹرشیل، 34 آئی ای ڈی بم اور 11 ہزار497 ایس ایم جی سیمت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق رواں سال صوبے کے 13 اضلاع میں شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا، جنوری میں 41، فروری میں 55 اور مارچ میں 52 شدت پسند مارے گئے جب کہ اپریل اور مئی میں 55 ،55 ہلاک ہوگئے، اس کے علاہو گزشتہ ماہ میں 39 دہشت گرد مارے گئے,سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہےکہ شمالی وزیرستان میں سب سے زیادہ 112، ڈیرہ اسماعیل خان میں 46، ٹانک میں 32، لکی مروت میں 30، خیبر میں 24 اور جنوبی وزیرستان میں 18 دہشت گرد مارے گئے۔قبائلی ضلع باجوڑ میں 10، پشاور اور بنوں میں 7،7 شدت پسند مارے گئے، کرم، کوہاٹ اور سوات میں 3،3 جب کہ مردان میں2 دہشت گرد مارے گئے