اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی ):این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق موجودہ مون سون سسٹم کے زیر اثر اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں سندھ کے مختلف علاقوں بشمول کشمور، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، بدین، مٹھی، تھرپارکر، میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس کے باعث ان علاقوں میں مقامی اربن فلڈنگ/ ندی نالوں میں درمیانے درجے کی طغیانی آسکتی ہے۔منگل کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہی ممکنہ اثرات کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے رہائش ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاری مکمل رکھیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ بیان کے مطابق عوام بروقت الرٹس کے لیے ”پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ“ موبائل ایپ ڈائون لوڈ کریں اور موسم کی رپورٹس پر گہری نظر رکھیں۔