اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی ):اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے مسائل کی طویل مدتی حل اور ان کی میزبانی کرنے والوں سے تعاون کرنے پر زور دیا ہے.فلیپو گرانڈی نے پاکستان کا تین روزہ دورہ کیا جس میں وہ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور ہری پور گئے. دورہ کے موقع انہوں نے افغان مہاجرین سے ملاقات کی. انہوں نےاسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیر سیفران انجینئر امیر مقام کے علاوہ وزارت داخلہ اور خارجہ امور کے سینئر حکام سے ملاقات کی.اپنی بات چیت کے دوران ہائی کمشنر نے پی او آر کارڈز کی بروقت توسیع پر زور دیا جو ایک اہم دستاویز ہے اور 1.3 ملین سے زیادہ افغان مہاجرین کے پاس ہے۔ انہوں نے مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کی تعریف کی. ہائی کمشنر نے مہاجرین کی افغانستان واپسی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کےلیے کوششوں کو دوگنا کرنے کا عزم بھی کیا۔